مینڈھر میں دو نوزائیدہ بچیوں کی گلہ کٹی لاشیں برآمد ہوئیں

WhatsApp Channel Join Now

جموں ،10 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر میں بدھ کی شام دو نوزائیدہ بچیوں کی گلہ کٹی لاشیں برآمد ہوئیں۔ حکام نے بتایا کہ علاقے میں مقامی لوگوں کی طرف سے بچیوں کی لاشیں دیکھنے کے بعد پولیس تھانہ کو اطلاع دی گئی جس کے بعد ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے لیا اور قانونی لوازمات کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ جڑواں بچیوں کی پیدائش بدھ کی صبح مینڈھر کے چھجلہ کیانی علاقے ہوئی تھی تاہم بعد ازاں ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔پولیس نے بچوں کے والدین کو گرفتار کر لیا ہے۔ادھر، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کو اُن کے والدین نے ہی قتل کیا ہے، جس کی جانچ کی جانی چاہئے۔پولیس نے واقعہ کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

समरससमरससमरस

हिन्दुस्थान समाचार / मोहम्मद शहजाद

हमारे टेलीग्राम ग्रुप को ज्‍वाइन करने के लि‍ये  यहां क्‍लि‍क करें, साथ ही लेटेस्‍ट हि‍न्‍दी खबर और वाराणसी से जुड़ी जानकारी के लि‍ये हमारा ऐप डाउनलोड करने के लि‍ये  यहां क्लिक करें।

Share this story